چین کے محکمہ صحت نے اتوار کے روز کہا ہے کہ چینی مین لینڈ میں ہفتہ کو نوول کرونا وائرس کے 44 نئے مصدقہ کیسز اور 27 اموات کی اطلاعات ملی ہیں۔ قومی صحت کمیشن کے مطابق یہ 27 اموات صوبہ ہوبے میں ہوئی ہیں۔کمیشن کے مطابق اسی دوران 84نئے مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ہفتہ کے روز 1ہزار 661 افراد کو صحت یاب ہونے کے بعد ہسپتال سے فارغ دیا گیا جبکہ شدیدبیمار افراد کی تعداد 225 کم ہوکر 5ہزار 264 ہوگئی ہے۔ہفتہ کے اختتام تک مین لینڈ میں مصدقہ کیسز کی تعداد 80 ہزار 695 تک پہنچ گئی ۔ ان میں 20 ہزار 533 ایسے مریض بھی شامل ہیں جو تاحال زیر علاج ہیں، 57 ہزار 65 مریضوں کو صحت یاب ہونے کے بعد فارغ دیا گیا ہیں جبکہ 3ہزار97 افراد بیماری کے ہاتھوں ہلاک ہوچکے ہیں ۔کمیشن نے کہا ہے کہ 458 افراد ایسے ہیں جن میں اب بھی وائرس سے متاثر ہونے کا شبہ ہے ۔کمیشن نے مزید بتایا کہ قریبی رابطے کے 23ہزار 74 کیسز طبی نگرانی میں ہیں جن میں ہفتہ کو 4ہزار 21 افراد کو طبی نگرانی سے فارغ کیا گیا ۔اسی طرح ہفتہ کو چینی مین لینڈ میں نوول کرونا وائرس کے 3 درآمد شدہ کیسز رپورٹ ہوئے جن میں دو بیجنگ میں اور ایک گان سو صوبہ سے رپورٹ ہوا ۔ہفتہ کے اختتام تک کمیشن کے مطابق 63 درآمد شدہ کیسز کی اطلاعات ملی ہیں۔ہانگ کانگ کے خصوصی انتظامی علاقے سے ہفتہ کے اختتام تک2ہلاکت سمیت 109 مصدقہ کیسز کی اطلاعات ملی ہیں،مکا و¿خصوصی انتظامی علاقے سے 10 مصدقہ کیسز اور تائیوان سے 1 ہلاکت سمیت 45 کیسز کی اطلاعات ملی ہے۔ہانگ کانگ میں 55 مریضوں کو جبکہ مکا و¿میں 10 اور تائیوان میں 13مریضوں کو ہسپتال سے فارغ کیا گیا۔
چینی مین لینڈ میں کرونا وائرس کے 44 نئے مصدقہ کیسز کی اطلاعات,مزید27ہلاک
Mar 08, 2020 | 14:12