کرونا وائرس:عمان میں تمام عوامی اجتماعات معطل کرنے کی ہدایت جاری

Mar 08, 2020 | 15:03

ویب ڈیسک

عمان میں کرونا وائرس کے پھیلا کو روکنے کے لیے تمام عوامی اجتماعات کو عارضی طور پر معطل کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق عمان کی وزارت صحت کی جانب سے ایک بیان جاری ہوا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ملک میں COVID-19 کے پھیلا کو روکنے کے لیے ضرورت ہے کہ تمام عوامی اجتماعات، پروگرامز اور کانفرنسز کو عارضی طور پر روک لیا جائے۔وزارت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزارت صحت کی تجویز ہے کہ سلطنت میں بین الاقوامی اجتماعات، ایونٹس اور کانفرنسز کو معطل کیا جائے۔

مزیدخبریں