خیبر پختونخوا:16 اضلاع میں انسداد پولیو کی5 روزہ خصوصی مہم کل سےشروع

Mar 08, 2020 | 17:24

ویب ڈیسک

خیبر پختونخوا کے سولہ اضلاع میں انسداد پولیو کی پانچ روزہ خصوصی مہم کل سے شروع ہوگی۔

 خیبرپختونخوا کے ایمرجنسی آپریشن سنٹر کے مطابق جن اضلاع میں یہ مہم شروع ہوگی ان میں پشاور، بونیر، ڈیرہ اسماعیل خان، لوئر دیر ،دیر بالا ،ہنگو، کرک، کوہاٹ، لکی مروت، ٹانک، خیبر، باجوڑ، اورکزئی، کرم، جنوبی وزیرستان اور شمالی وزیرستان شامل ہیں۔

مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے 30 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

 اس مقصد کےلئے دس ہزار چار سو پچاسی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو ہر بچے کو پولیو سے حفاظتی قطرے پلانے کا عمل یقینی بنائیں گی۔
 

مزیدخبریں