ملتان (سپیشل رپورٹر) ملک کے معروف عالم دین علامہ ماجد رضوی نے کہا ہے کہ امت مسلمہ کے اتحادنہ ہونے کی وجہ سے آج طاغوتی قوتیں دنیا کے امن کو پارہ پارہ کرنے کی سازشوں میں مصروف ہیں جتنی ضرورت آج امت مسلمہ کے متحد ہونے کی ہے اس سے قبل نہ تھی حسینیت کے علم کو اٹھا کر ہی ہم کامیابی و کامرانی حاصل کرسکتے ہیں ملتان اولیاء اللہ کی دھرتی ہے جہاں سے ہمیشہ اتحاد، اخوت، امن اور بھائی چارے کا پیغام دنیا بھر میں جاتا ہے۔