سڑکوں پر گھسیٹنے والوں سے اقتدار کی بھیک مانگنے پرشرم نہیں آئی؟ شہباز گل

اسلام آباد(نا مہ نگار)معاون خصوصی ڈاکٹر شہبازگل نے حمزہ شہباز اور بلاول بھٹو کی ملاقات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج ایک چور کی دوسرے ضمانتی چور سے ملاقات ہوئی، ایک بہادر عورت کو آپ کے والد اور چچا کی ہدایت پر گالیاں بکی جاتی تھیں، سیاست میں گالم گلوچ پروان چڑھانے والے نااہل لیگ ہے۔ایک بیان میں معاون خصوصی نے کہا کہ سڑکوں پر گھسیٹنے والوں سے اقتدار کی بھیک مانگنے پرشرم نہیں آئی؟ پیٹ پھاڑنے کی بڑھکیں توکبھی قدموں میں سیاست صرف آل شریف ہی کر سکتے ہیں۔شہباز گل نے کہا کہ اپنی ذات سے ہٹ کرقومی سیاست شریف و زرداری خاندان کے بس کی بات نہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...