متعدد وارداتیں: شہری قیمتی اشیا سے محروم، شاد باغ میں 4 لاکھ کی چوری

Mar 08, 2021

لاہور (نامہ نگار) لاہور کے مختلف علاقوں میںڈاکوئوں اور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نیجنوبی چھاؤنی کے علاقے میں عامر کے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 5 لاکھ 33 ہزار روپے مالیت، باغبانپورہ کے علاقے میںعادل کے گھر سے ساڑھے 4 لاکھ روپے مالیت، مصری شاہ کے علاقے میں ماجد اور اس کی فیملی سے 3 لاکھ 57 ہزار روپے مالیت، نواب ٹاؤن کے علاقے میں احمد اور اس کی فیملی سے 2 لاکھ 80 ہزار روپے مالیت، ساندہ کے علاقے میں احسن اور اس کی فیملی سے ایک لاکھ 95 ہزار روپے مالیت، قلعہ گجر سنگھ میںمنور اور اس کی فیملی سے ڈیڑھ لاکھ روپے مالیتکی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، نشتر کالونی کے علاقے میں شبیر سے ایک لاکھ 10 ہزار روپے مالیت، شفیق آباد میں شاہد سے 80 ہزار روپے اور موبائل فون، نولکھا میں فرقان سے 76 ہزار روپے اور موبائل فون، گڑھی شاہو میں عرفان سے 45 ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا اور فرار ہو گئے ہیں۔ چوروں نے شادباغ میں اشرف کی دکان سے 4 لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور سامان چوری کر لیا ہے۔ چوروں نے ما نگا منڈ ی اور ڈیفنس کے علاقوں سے دو گاڑیاں جبکہ بھاٹی گیٹ، مزنگ، سمن آباد، نواب ٹاؤن اور سبزہ زار کے علاقوں سے پانچ موٹر سائیکلیں چوری کر لی ہیں۔

مزیدخبریں