تاریخ میں پہلی بار کسی وزیراعظم نے خود اعتماد کا ووٹ لیا: اعجاز شاہ

Mar 08, 2021

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر انسداد منشیات اعجاز احمد شاہ  نے کہا ہے کہ  پاکستانی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی وزیر اعظم نے خود اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیا ہے۔ پوری پاکستانی قوم اور میڈیا ملکی سیاست میں کرپشن کرنے والوں کو بے نقاب کرنے میں حکومت کا ساتھ دے۔ اتوار کو ننکانہ صاحب میں میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ اب پاکستان تحریک انصاف کی حکومت وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں اب نئے جذبے کے ساتھ کرپشن کے خلاف لڑے گی۔ سینٹ الیکشن کے بعد قوم نے ایک مرتبہ پھر اپوزیشن کا اصل چہرہ دیکھ لیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان ملکی سیاست میں پیسے کا کردار ختم کرنا چاہتے ہیں۔ پوری قوم کو عمران خان کا ساتھ دینا ہو گا۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پیش آنے والا واقعہ افسوس ناک ہے جس کی تحقیقات کیلئے کمیٹی بنائی جائے گی اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے گا۔

مزیدخبریں