راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)اینٹی نارکوٹکس فورس پاکستان نے ملک بھر میں23مختلف کاروائیوں میں87.716ملین امریکی ڈالرمالیت کی 2698.085 کلو گرام منشیات برآمد کر2 خواتین سمیت 24 ملزمان کو حراست میں لینے کے ساتھ13گاڑیاں بھی تحویل میں لے لیں برآمد شدہ منشیات میں 1550.61 کلو گرام چرس ،1084.1 کلو گرام افیون ،60 کلو گرام ہیروئن اور3.375کلو گرام ایمفیٹا مائن آئس شامل ہے اے این ایف ہیڈ کوارٹر کے مطابق اے این ایف راولپنڈی نے اقبال شہید ٹول پلازہ جی ٹی روڈ اٹک کے قریب صائمہ عرف ثناسکنہ مردان سے 1کلو گرام چرس ،موٹروے لنک روڈ اسلام آباد پر کورے کارمیں سوارجان محمد اور زولائیدہ بی بی ساکنان صوابی سے1.410کلو گرام چرس ،ترکئی ٹول پلازہ مین جی ٹی روڈ سوہاوہ کے قریب بیڈ فورڈ ٹرک میں سواراعجاز حسین سکنہ پشاورسے32کلو گرام ہیروئن،24.400 کلو گرام چرس اور 3.600کلو گرام افیون برآمد کرلی،اے این ایف خیبرپختونخواہ نے بحرین جانے والے نعمان خان سے 875 گرام ایمفیٹا مائن آئس ، گوجرانوالہ بھیجے جانے والے پارسل سے 1کلو گرام چرس ، لیا قت علی خان سکنہ وزیرستان سے 312کلو گرام چرس ،ڈی آئی خان میں محمد جنید سے 3.600 کلو گرام چرس ، محمد ذیشان سے 3.300کلو گرام چرس ، بخت رواں سکنہ نواں کلے چارسدہ سے 881کلو گرام افیون AK-47 کے4 میگزین بمع 55 روند اور 303بندوق کے 433 روندبرآمد کر لئے ۔