ماڈل کورٹس میں234مقدمات کا فیصلہ، 373گواہوں کے بیانات قلمبند

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)انصاف کی فوری فراہمی اور مقدمات کی جلد سماعت لئے ملک بھر میں قائم ماڈل عدالتوں نے جمعہ کے روزمجموعی طورپر234مقدمات کا فیصلہ کیا ماڈل عدالتوں کے مانیٹرنگ سیل کے ڈائریکٹر جنرل سہیل ناصرکے مطابق ماڈل کریمینل ٹرائل کورٹس نے قتل کے15اور منشیات کے38 مقدمات کا فیصلہ سنا دیاتمام عدالتوں نے کل 373گواہان  کے بیانات قلمبند کئے اسلام آباد میں منشیات کے 2،پنجاب میں قتل کے 3 منشیات کے10،خیبر پختونخوا ہ میں قتل کے2 ،منشیات کے9،سندھ میں قتل کے9 ،منشیات کے16،بلوچستان میں قتل کے1 منشیات کے1مقدمہ کا فیصلہ ہواجن میں 2 ملزمان کو سزائے موت 3 کو عمر قیداور 20ملزمان کو51سال9ماہ29 دن قید اور18لاکھ 32ہزارروپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ماڈل سول ایپلٹ کورٹس نے مجموعی طورپر108 دیوانی،فیملی اور رینٹ اپیلوں و درخواست نگرانی کے فیصلے کر دیئے جبکہ ماڈل مجسٹریٹس عدالتوں نے73مقدمات کے فیصلے کردیئے تمام عدالتوں نے کل 197گواہان کے بیانات قلمبند کئے 26ملزمان کو8سال2دن قید اور 87ہزار500 روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...