واشنگٹن(اے پی پی )امریکی سائنس دانوں نے زمین سے نسبتا قریب ہی ایک نیا سیارہ سپر ارتھ دریافت کیا ہے ۔ سپر ارتھ دریافت کرنیوالی سائنسدانوں کی ٹیم کے ترجمان بین مونٹیٹ نے بتایا کہ ہمارے نظام شمسی سے باہر پتھریلی چٹانوں والے دیگر سیاروں پر موجود ماحول کو سمجھنے کیلئے یہ سیارہ بہترین جگہ ہو سکتی ہے۔