کرم پور (نامہ نگار) ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر وہاڑی فیصل شریف نے عملہ کے ہمراہ ضلع وہاڑی کی مختلف فلور ملز پر چھاپے مارے۔ آٹے کی کوالٹی، نمی کا تناسب اور وزن چیک کیا۔ حکومت کی طرف سے گندم کی فراہمی اور مارکیٹ میں آ ٹے کی سپلائی کا ریکارڈ بھی چیک کیا۔ اس موقع پر شہریوں اور صحافیوں سے ملاقات میں بتایا کہ ضلع بھر میں آٹا کی کوئی کمی نہ ہے۔ ہر جگہ حکومت کے مقرر کردہ نرخوں پر با آ سانی آٹا دستیاب ہے۔
ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر وہاڑی کے فلور ملز پر چھاپے آٹے کی کوالٹی‘ نمی کا تناسب اور وزن چیک کیا
Mar 08, 2021