بالائی خیبر پختونخوا، کشمیراور گلگت بلتستان میں تیز ہواں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان 

اسلام آباد(نیوزرپورٹر)محکمہ موسمیات  کی پیشن گوئی کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آبادسمیت پنجاب اور ملک کے بیشتربالائی علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی خیبر پختونخوا، کشمیراور گلگت بلتستان میں تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں سرد رہا۔سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخواہ، چترال 8 ، کالام ، سیدو شریف ،پٹن ، مالم جبہ ، بشام 7 ، دیر اپر 6 ،دیر لوئر 5 ، بونیر 4 ، پاراچنار3، پشاور ، میر کھانی ، مہمند ڈیم 2 ، کاکول ، مردان ، دروش ایک ، پنجاب، اوکاڑہ 3 ، قصور 2 ، گلگت بلتستان اور اسکرد و میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔کالام میںایک ا نچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔سب سے کم درجہ حرارت، لہہ میں منفی4، کالام منفی2 ، استور، گوپس ،بگروٹ اورما لم جبہ میںصفر ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن