لاہور( این این آئی) پنجاب اسمبلی کا اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد آج ( پیر) دوپہر دو بجے شروع ہوگا۔ اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں مائنز اینڈ منرلز کے محکمے اورتوجہ دلائو نوٹسز کے جوابات دئیے جائیں گے ۔اسلام آباد میں پیش آنے والے نا خوشگوار واقعہ کے خلاف اپوزیشن کی جانب سے شدید احتجاج کی وجہ سے اجلاس گرما گرم رہنے کا امکان ہے ۔
پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج ‘ توجہ دلائو نوٹسز کے جوابات دیئے جائیں گے
Mar 08, 2021