منشیات مقدمہ میںجرم ثابت،ملزم کوچھ سال قید،30ہزار روپے جرمانہ کی سزا 

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)انسداد منشیات راولپنڈی کی خصوصی عدالت کے جج سہیل ناصر نے منشیات کے مقدمہ میں ایک ملزم کوجرم ثابت ہونے پرچھ سال قید اور30ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی جبکہ ایک ملزم کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کر دیا جمعہ کوٹرائل مکمل ہونے پرعدالت نے 1500گرام ہیروئن برآمدگی کے مقدمہ میں نامزد ظہور احمد کو6سال قید اور 30ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا جبکہ مقدمہ میںشریک ملزم سلطان خان کو بری کر دیا۔

ای پیپر دی نیشن