نشتر میں مذید تین مریضوں میں  کرونا کی تصدیق‘ تعداد 22 ہو گئی  20 مشتبہ مریض بھی زیرعلاج 

ملتان (سپیشل رپورٹر) نشتر ہسپتال ملتان میں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 22 ہو گئی۔  فوکل پرسن نشتر ہسپتال ڈاکٹر عرفان ارشد  نے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 03 مزید مریضوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے،یوں زیر علاج کورونا کہ مریضوں کی تعداد 22 ہو گئی ہے جن میں سے 15 مریضوں کا تعلق ملتان سے ہے جبکہ زیر علاج  07مریضوں  کی حالت تشویشناک ہے اور 03مریض کا وینٹی لیٹر پر منتقل کر کے علاج جاری ہے،جبکہ کورونا کے شبہ میں 20 مریض زیر علاج ہیں جن کی رپورٹس کا انتظار  ہے،ادھر رواں سال نشتر ہسپتال میں کورونا کے شبہ میں 4 ہزار 403 افراد رپورٹ ہوئے جن میں سے 1 ہزار 889 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن