عبدالحکیم ،معلم کا طالب علم پر وحشیانہ تشدد،حالت تشویشناک

سرائے سدھو(نمائندہ نوائے وقت) عبدالحکیم کے نواحی علاقے  شاہ کریم میں مدرسے کے 10 سالہ کمسنطالب علم پر بد ترین تشدد  مدرسے کے معلم نے طالب علم کو جسم کے نازک اعضا پر تشدد کا نشانہ بنایا بچے پر تشدد کا میڈیکل ڈاکٹ رورل ہیلتھ سنٹر عبدالحکیم نے تھانہ عبدالحکیم پولیس کو جاری کر دیا۔ طالب علم بچے زبیر ولد محمد یار کو مبینہ طور پر مسجد صدیق اکبر کے معلم حافظ محمد شکیل نے بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا طالب علم بچے کی طبیعت خراب ھونے پر بچہ کو رورل ہیلتھ سنٹر عبدالحکیم میں داخل کروایا گیا  بچے کو رورل ہیلتھ سنٹر سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ سنٹر خانیوال ریفر کر دیا گیا بچہ پر تشدد کرنے والے معلم کی گرفتاری تاحال عمل میںنہ لائی جا سکی ہے طالب علم زبیر کے ورثاء نے ڈی پی او خانیوال سے معلم کی گرفتاری اور قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن