ملتان (سپیشل رپورٹر)مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ پہلے بھی مدرسہ بورڈ بنا بہت کچھ ہوا مگر مدارس کے تقدس پر ہم نے کوئی آنچ نہیں آنے دی اب بھی نووارد وفاق بورڈز کی کوئی عملی حیثیت نہیں موجودہ حکومت کوئی جواز نہیں رکھتی کہ وہ اقتدار میں رہے اس حکومت نے ملکی معیشت کا دیوالیہ نکال دیا ہے آج غریب اور متوسط طبقہ پریشان ہے عمران خان کا اعتماد ووٹ لینے کا پورا عمل مضحکہ خیز ہے اور سیاسی نابالغی کا ثبوت ہے ہم ملکی جمہوری اقدار کیلیے کوشاں رہینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی جمعیت اہل حدیث جنوبی پنجاب کے زیر اہتمام خانیوال روڈ پر تحفظ مدارس سلفیہ وعلماء اہلحدیث سیمینار سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی حکومتوں نے مدارس کے خلاف مختلف ہتھکنڈے اختیار کیئے مگر ناکام رہے مدارس کے خلاف سازشیں کرنے والے مقام عبرت ہیں اب بھی جو اس طرز کے عزائم دل میں لیئے ہوئے ہے وہ ان عبرتوں سے سبق حاصل کریں عمران خان واحد شخص ہے جو تسلسل کے ساتھ جھوٹ اور اپنی ہی بات کو رد کرنے کا کام جاری رکھے ہوئے ہے اس موقع ناظم وفاق المدارس السلفیہ پاکستان پروفیسر محمد یاسین ظفر نے کہا کہ اس وقت وقف ایکٹ 2020علماء کرام کے خلا ف ایک بڑ ی سازش ہے جسے مل کر ناکام بنانا ہو گا۔
عمران کا اعتمادکاووٹ لینامضحکہ خیز‘سیاسی نابالغی کا ثبوت ہے:ساجد میر
Mar 08, 2021