قومی اسمبلی میں جبر ودھونس سے اعتماد کا ڈرامہ رچایا گیا:مجیدہ وائیں

Mar 08, 2021

میاں چنوں (نمائندہ نوائیوقت)سینٹ میں عبرت ناک شکست کے بعد قومی اسمبلی میں جبر اور دھونس سے اعتماد کا ڈرامہ رچایا گیا ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ سینٹ شکست کے بعد اصول اور مغربی طرز سیاست کی مثالیں دینے والے سلیکٹیڈ کا استعفی سامنا آتا مگر عمران خان کی حقیقت ہاتھی کے دانت جیسی ہے یعنی کھانے کے اور دکھانے کے اور۔ان خیالات کا اظہار میاں چنوں سے سابق لیگی ممبران قومی اسمبلی مجیدہ وائیں پیر اسلم بودلہ رانا بابر حسین ایم پی اے مہر عامر حیات ہراج سابق ایم پی اے غزالہ شاہین وائیں ضلعی صدر خواتین ونگ اور ضلعی ترجمان ن لیگ غلام شبیر ساقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا لیگی رہنماؤں نے قومی اسمبلی کے سامنے سینئر لیگی ممبران اسمبلی پر تحریک انصاف کے کارکنان کے حملے اور تشدد کو ملک کے امن کے خلاف گہری سازش اور شرمناک عمل قرار دیا۔لیگی رینماوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکنان اپنے جھوٹے اور بہتان تراش لیڈر کے نقش قدم پر چلتے ہوئے بزرگوں اور خواتین کا احترام مکمل طور پر بھول چکے ہیں ضلعی ترجمان غلام شبیر ساقی نے کہا کہ ہمیں ہمارے قائد نے سیاست میں بر باری،برداشت اور تحمل کا درس دیا ہے ہم ایسا کوئی عمل یا بات نہیں کرینگے جس سے ہماری قیادت یا جماعت پر انگلی اٹھے لیکن یاد رہے کہ شرافت پسندی کا مطلب یہ نہیں کہ جھوٹ اور بد کردار لوگ ہمارے گریبان تک آ پہنچیں۔ اور ہم تنبیہ کرتے ہیں کہ سیاست میں جھوٹ کے بعد بدمعاشی کو فروغ نہ دیا جائے کیونکہ اخر ہمارے صبرکی بھی کوئی حد ہے۔لیگی رہنماؤں نے بدمعاشوں کے جتھے کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے پر شاہد خاقان عباسی۔احسن اقبال۔مصدق ملک کو حقیقی شیر قرار دیا اور خاتون رکن اسمبلی ترجمان ن لیگ مریم اورنگ زیب سے بد اخلاقی کو تحریک انصاف کا کلچر قرار دیا

مزیدخبریں