ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)ٹیکسلاریلوے رو ڈ قدیمی آبادیوںمیںموجودقدیمی عمارتیںنئی جدت کی روشنی میںبدلتے حالات کے پیش نظرجدیددلکش قا بل توجہ بلڈنگزکاروپ دھارنے لگیں،جوکہ علاقہ کی کاروباری سرگرمیوںمیںایک نئے باب کے اضا فے کی حیثیت رکھتی ہیں،قدیمی ٹیکسلاتیزی کے سا تھ بدلتے حالات میںجدیدٹیکسلاکی شکل اختیار کر نا کاروباری شعبہ میںنیک شگون ہے،اس ضمن میںر یلو ے روڈپرنئی تعمیرہونے والی بلڈنگ’’تنزیل لون پلازہ‘‘علاقہ کی خوبصورتی اورکاروباری سرگرمیو ںمیںاضافہ کی قابل تقلیدکاوش ہے،ان خیالات کاا ظہارعلاقہ کی معروف شخصیت قاضی خلیل الرحمن نے ریلوے روڈپرنئے تعمیرہونے والی بلڈنگ کی افتتا حی تقریب کے موقع پرخصوصی گفتگوکرتے ہوئے کیا ،اس موقع پرریلوے روڈٹیکسلاکے تاجر،شہرکی سرکر دہ شخصیات اورسابق کونسلربلدیہ نورالہی لون،معر و ف تاجرعبدالقیوم،اوراحتشام لون بھی موجود تھے ،قا ضی خلیل الرحمن سمیت دیگرتمام شرکاء نے سابقہ کونسلر بلدیہ نورالہی لون کونئی عمارت تعمیرکرنے اوراس میںتجارتی سرگرمیوںکاآغازکرنے پرمبارکباددی اوراسلامی تعلیما ت کے اعلی اصولوںکے مطابق کار وبارکرنیوالوںکی کامیابی کیلئے اجتماعی دعاکرائی گئی ۔