26مارچ کو پی ڈی ایم کے لانگ مارچ میں عوام باہر نکلیں،سلیم حیدر 

 حضرو (نمائندہ نوائے وقت ) پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈویثرنل صدر سردارسلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ26مارچ کو پی ڈی ایم کے لانگ مارچ میں عوام باہر نکلیں تاکہ موجودہ مہنگائی سے عوام کو چھٹکارا مل سکے این آر او دینے والوں سے مانگ کون رہا ہے بار بار این آر او نہ دینے کی باتیں کرنیوالے عوام کے مسائل پر توجہ دیں ملک وقوم موجودہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے اندھیروں میں ڈوب رہا ہے عوام کو نیا نہیں پرانا پاکستان چاہیے جس میں عوام کو دو وقت کی روٹی باآسانی میسر ہو عمران خان کی صورت میں موجودہ حکومت جو عوام پر مسلط ہے اس سے عوام کو جلد پی ڈی ایم جان چھڑوائے گی مہنگائی کے ہاتھوں غریب عوام ذہنی مریض بن گئے ہیں 50لاکھ گھر اور1کروڑ نوکریاں دینے والوں نے صرف الیکشن کے دوران عوام سے جھوٹے وعدے کیے عمران خا ن مہربانی کر کے ایک وعدہ پورا کر دیں کہ وہ آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائیں گے پیپلز پارٹی کے دور اقتدار میں عوام کو سستے داموں اشیاء خورد نوش کی فرا ہمی یقینی ہوئی اور ملک وقوم تعمیر وترقی کی جانب گامز ن ہوا چھچھ کے عوام نے ہمیشہ پی پی کا ساتھ دیا ہے چھچھ کے پی پی کے کارکنان اور عہدیداران کو کسی بھی موڑ پر مایوس نہیں کریگی مسعود خان ٹھیکیدار جیسے مخلص ساتھی پارٹی کی مضبوطی میں اضافہ کر رہے ہیں اگر ان جیسے مخلص اور محنت کرنیوالے مخلص ساتھی پی پی کیساتھ ہوں تو پی پی ملک بھر سے ہر الیکشن میں کلین سویپ کریگی چھچھ انٹرچینج کی بحالی بھی پی پی کے دور میں میں نے خود اس وقت کے پی پی کے وزیر اعظم سے منظور کروائی تھی ہمارے دور میں بھی دیگر پارٹیوں کے ایم این ایز کو فنڈ دیا جاتا رہا عمران خان اپنے وزراء کیساتھ رویہ درست کریں فنڈ تو دور کی بات ہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے ریتلہ منڈی حضرو میں بڑے جلسہ عام سے خطاب کے دوران کیا جس کا اہتمام مسعود خان ٹھیکیدار نے کیا تھا تقریب سے اشعر حیات خان ضلعی صدر ،سردار ذوا لفقار حیات خان سابق امیدوار قومی اسمبلی،ذ وا لفقا ر قریشی صدر ضلع ہری پور ،نصیر خان جدون سنیئر نائب صدر ضلع اٹک ،ملک شعیب نے بھی خطاب کیا ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...