ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)مفسرقرآن معرو ف مذہبی سکالرعلامہ عطاء اللہ بندیالوی ٹیکسلا میں سالانہ درس’’مسلہ الہٰ‘‘پڑھانے کیلئے سبق کاآغا ز آ ٹھ مارچ کوایچ ایم سی روڈٹیکسلاپرواقع جامع مسجد اکبرمیںکرینگے،اس سلسلہ میںمہتمم مدرسہ مفتی کلیم اللہ بٹ نے سالانہ دوروزہ سبق میںشرکت کرنے والوںکوباضابطہ دعوت دے رکھی ہے،سالا نہ کورس میںشرکت کرنیوالوںنے اپنی رجسٹریشن بھی کروالی ہے،آج آٹھ مارچ کوشروع ہونے والا سبق نومارچ کوبعدنمازعصرتک اختتام پذیرہو گا،ا س موقع پربعدنمازمغرب سالانہ دوروزہ کورس میں شرکت کرنے والوںکی دستاربندی کی جائیگی ،در یںاثناء جامع مسجدصدیق اکبرؓٹیکسلاکے خطیب قا ر ی حسیب الرحمن قاسمی کے اعلان کے مطابق نومارچ کوہی بعد نمازمغرب معراج النبیؐ کانفرنس منعقدکی جا ئیگی ، جس کی صدارت قاضی خلیل الرحمن کرینگے، جبکہ جا نشین شیخ القرآن مولانااشرف علی اورمعروف مذہبی سکالرعلامہ عطاء اللہ بندیالوی کاخصوصی خطا ب ہوگا ، متذکرہ عظیم الشان کانفرنس میںمعر وف نعت خوا ںقاری صفی اللہ بٹ حمدیہ،ونعتیہ کلام پیش کر ینگے ،قا ر ی حسیب الرحمن قاسمی نے ٹیکسلاواہ کینٹ اورجڑوا ں علاقوںسے متعلق تمام علماء کرام سے ا پیل کی ہے کہ وہ عظیم الشان کانفرنس میںشرکت فر ما ئیں۔