چکری(نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ نواز پنجاب کے نائب صدر قمر السلام راجہ نے گذشتہ روز چکری کے نواحی گائوں ہرنیالی سیداں کا دورہ کیا جہاں وہ نوائے وقت کے صحافی ملک خالد کے گھر گئے اور ان کی والدہ کی برسی کے موقع پر فاتحہ خوانی اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لئے دعائے مغفرت بھی کی اس موقع پر وہ وہاں پر موجود صحافیوں سے ملے اور اپنے بیان میں موجودہ حکومت کی نااہلیوں پر کھل کر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لیگی رہنمائوں کی پریس کانفرنس پر پی ٹی آئی کے کارکنوں کا حملہ جمہوری روایات کے خلاف ہے یہ کھلی غنڈہ گردی ہے ایسی غنڈہ گردی کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی جمہوریت کی دعوے دار حکومت غیر جمہوری اقدام کرنے والے اپنے کرائے کے غنڈوں کے خلاف کاروائی کرے ورنہ مسلم لیگ اور پی ڈی ایم کی دیگر سیاسی جماعتوں کے کارکنان بھی میدان میں نکل آئے تو سیاسی فضا اورحالات مزید خراب ہوسکتے ہیں اسلام آباد میں لیگی رہنمائوں سے ہونے والی بدتمیزی کے واقعے سے ثابت ہوگیا کہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر اوچھے ہتھکنڈوں پر اترآئی ہے کیونکہ سلیکٹڈ وزیراعظم کو سینٹ کی نشست پرہونے والی شکست برداشت نہیں ہوسکی اور اس کی اپنی جماعت کے ارکان نے اس پر عدم اعتماد کا اظہار کیا اگر موجودہ حکومت نے عوامی مفادات کو مقدم رکھتے ہوئے اپنی ہی سیاسی نمائندوں کو اعتماد میں لے کر فیصلے کیے ہوتے تو اسے آج یہ دن نہ دیکھنے پڑتے ان کے اوچھے ہتھکنڈوں سے اندازہ ہوچکا ہے کہ اس حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں۔