لاہور( این این آئی)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ لاہور سیالکوٹ موٹر وے زیادتی کیس کی سماعت آج (پیر) کے روز کریں گے۔ مذکورہ کیس کی کیمپ جیل کے اندر سماعت جاری ہے ۔ ہفتہ کے روز فاضل عدالت نے مسلسل 6گھنٹے سماعت کی اور اس دوران 5گواہان کے بیانات ریکارڈ کئے گئے۔فاضل عدالت نے آج پیر کے روز مزید گواہوں کو بیانات قلمبند کرانے اور جرح کے لئے طلب کر رکھاہے۔
لاہور سیالکوٹ موٹر وے زیادتی کیس کی سماعت آج ہو گی
Mar 08, 2021