راجہ محمد انور کی زیر صدارت بورڈ آف مینجمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹس جہلم کا اجلاس

لاہور(سٹاف رپورٹر) راجہ محمد انور صدر ضلعی بورڈ آف مینجمنٹ، ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹس جہلم کی زیرصدارت کا اجلاس ضلعی زکوٰۃ دفتر میں منعقد ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نوجوان نسل کی تکنیکی تعلیم و تربیت کیلئے پر عزم ہیں۔ ووکیشنل ٹریننگ کے ذریعے ہمارے  نوجوان اپنے پاوں پر کھڑا ہوسکیں گے اور ساتھ ساتھ  ملکی معیشت کیلئے اپنا کردار ادا کرسکیں گے۔ ٹیکنیکل اور ووکیشنل ٹریننگ صنعتی شعبے کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ جہلم سے لے کر پورے صوبے میں قائم تمام صنعتی یونٹس کی کامیابی کا دارومدار ہنرمند اور قابل ورک فورس پر ہے۔ اس لئے ان پر انویسٹ کرنا سب سے عقلمندانہ حکمت عملی ثابت ہو گی۔تاہم اجلاس میں 472 طلبا و طالبات کیلئے ایک کروڑ اور تیرہ لاکھ روپے کے وظیفے کا اجراء کیا گیا۔ صدر راجہ محمد انور کا مزید کہنا تھا کہ یہ وظائف لڑکوں اور لڑکیوں دونوں کی دئیے جارہے ہیں کیونکہ صنعتی شعبے کے استحکام اور معاشی ترقی میں مرد و خواتین برابر کا کردار ادا کررہے ہیں۔ تاہم یہ وظیفہ بلا کسی تفریق کے ہماری نوجوان نسل کیلئے ایک بہترین اقدام ہے۔ اجلاس میں ضلعی زکوٰۃ آفیسر جناب سید نجم السعید جیلانی نے بھی شرکت کی۔ اس کے علاوہ شیخ محمد صابر، پرنسپل ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ جہلم، انجینئر شعیب احمد پرنسپل ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ پنڈ دادانخان، سینئر پلیسمنٹ آفیسر خواجہ قاسم حسین بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...