فیروزوالہ ( نامہ نگار) پیپلز پارٹی این اے 119کے رہنما ذوالفقار علی گورائیہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے یوسف رضا گیلانی کی جیت پر اقتدار چھوڑنے اور دوبارہ انتخاب کرانے کا بیان دیا تھا وزیر اعظم اپنے بیان پر یوٹرن لینے کی بجائے مستعفی ہو جائیں جس نام ہی یوٹرن ہو وہ اپنی بات پر قائم کیسے رہ سکتا ہے‘ نااہل حکومت کو بہت جلد اپنا بوریا بستر سمیٹنا ہوگا کیوں کہ اب ملک کے عوام اس نااہل حکومت کو مزید برداشت نہیں کریں گے، وزیراعظم ناقص پالیسیوں کی بدولت قومی اسمبلی میں اعتماد کھوچکے ہیںاب نئی ڈرامے بازی سے پارلیمان سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنا اصل میں اپوزیشن کی طرف سے تحریک عدم اعتماد لانے سے بچنے کی کوشش ہے ۔