لاہور(نیوز رپورٹر)چغتائی لیب نے اپنے مختلف پروگراموں اور اقدامات کے ذریعے پاکستان میں صحت مندمعاشریکی ترقی کے نظریے کو فروغ دیا۔ خواتین کی صحت کی اہمیت پر زور دینے اوران کی صحت کے پلیٹ فارمز تک رسائی کو یقینی بنانے کے لیے چغتائی لیب نے ہفتہ کو گلبرگ لا ایٹریم میں صحت مند مستقبل کے عہد کا ایک پروگرام منعقد کیا۔"آئیں صحت منائیں" کا آغاز جویریہ خان ، کنٹری ہیڈ سیلزاور مارکیٹنگ ، چغتائی لیب کے استقبالیہ نوٹ سے ہوا۔ انہوں نے سامعین کا خیرمقدم کیا اور خواتین کی صحت کو اہمیت دینے کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے کہا ، "خواتین ہمارے معاشرے کا ایک اہم حصہ ہیں اور یہ ضروری ہے کہ پاکستان میں ہر عورت صحت مند اورکامیاب ہو۔"اس تقریب میں ہیلتھ کئیر سے مختلف مقررین نے شرکت کی جس میں ڈاکٹر صدف اسحاق (کنسلٹنٹ بریسٹ اینڈ جنرل سرجن) ، ڈاکٹر ہاجرہ فاروق ( وائرولوجسٹ) اور ڈاکٹر اکچا تاج (ماہر نفسیات) شامل تھیں، جنہوں نے صحت مند طرز زندگی اور بیماریوں سے بچاؤ کی اہمیت پر خواتین کو تعلیم دی۔
چغتائی لیب کے زیراہتمام آگہی تقریب
Mar 08, 2021