حکومت نئے قرضے لیکر پرانے اتارنے کے گھن چکر سے نکالنا چاہتی :ہمایوں اختر  

Mar 08, 2021

اسلام آباد/لاہور( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ سابقہ دور میں انتہائی مہنگے کمرشل قرضے لئے گئے جن کا خمیازہ آج قوم کو بھگتنا پڑ رہاہے،نئے قرضے لے کر پرانے قرضے اتارنے کے گھن چکر سے نکلنے کے لئے اپنے وسائل پیدا کرنا ہوں گے اور وزیر اعظم عمران خان کی حکومت اسی جانب پیشرفت کر رہی ہے ،ڈبلیو ٹی او کی تجارت اور ترقی کے بارے میں کمیٹی کا چیئرمین منتخب ہونا پاکستان کیلئے اعزاز کی بات ہے اورپاکستان کی قیادت میں یہ کمیٹی ترقی پذیر ممالک کیلئے تجارت اور سرمایہ کاری مواقع میں اضافے کیلئے کام کرے گی۔

مزیدخبریں