کراچی (اسٹاف رپورٹر) سکھر اور روہڑی کے قریب کراچی ایکسپریس کو ہونے والے حادثہ میں ایک خاتون مسافر جاں بحق جبکہ 25 مسافرزخمی ہوئے ہیں، ریلوے کی ابتدائی رپورٹ میں حادثہ کی وجہ ٹریک کی خستہ حالی بتائی جاتی ہے جبکہ،ڈرائیور ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔حکومت نے جاںبحق خاتون کے لواحقین کے لئے 10لاکھ امداد کا اعلان کیا ہے، حادثہ کی مزید تفتیش جاری رہے۔