لاہور(سپورٹس ڈیسک) مسلمان ریسلر حبیب نورمحمدوف نے کہا ہے کہ انکے بہترین دوست مشہور فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کو سب سے زیادہ اپنے بیٹے رونالڈو جونیئر کی فکر رہتی ہے۔حبیب نے انکشاف کیا کہ رونالڈو کی خواہش ہے کہ ان کا بیٹا فٹبال کے میدانوں میں ان کا جانشین بنے۔ کرسٹیانو رونالڈو سمجھتے ہیں کہ شاید رونالڈو جونیئر میں اپنے باپ کی طرح کا جنون نہ ہو۔ ہماری کئی بار بات ہوتی ہے، تقریباً ہر روز۔ لیکن جب ہماری ملاقات ہوئی تو ہماری اس پر بات ہوئی کہ ہم جذبہ کہاں سے حاصل کرتے ہیں۔ رونالڈو کو یہ خوف ہے کہ شاید ان کے بیٹے میں کامیابی حاصل کرنے کی وہ بھوک نہ ہو جو ان میں تھی۔ کرسٹیانو رونالڈو نے مجھے بتایا کہ میں چاہتا ہوں کہ میرا بیٹا میرا جانشین بنے۔ جب کرسٹیانو ایک بچہ تھا تو بوٹوں کا ایک جوڑا حاصل کرنا اس کا خواب تھا۔