اسلام آباد(نیوزرپورٹر ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے شاہین شاہ آفریدی کی جانب سے ان کی بیٹی کے ساتھ منگنی کے معاملے کی تصدیق کر دی ہے ۔اتوار کو اپنے ٹویٹ میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کے خاندان نے میری بیٹی کے رشتہ کے لئے رابطہ کیا ہے،دونوں خاندان آپس میں رابطہ میں ہیں۔شاہد آفریدی نے کہا کہ جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں، اللہ نے چاہا یہ جوڑا بھی بن جائے گا۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ میری دعا ئیں شاہین کے ساتھ ہیں، شاہین کامیابی کی منازل طے کرے۔
شاہین شاہ آفریدی کے خاندان نے رشتے کیلئے رابطہ کیا ہے، شاہدآفریدی
Mar 08, 2021