مہنگائی کی نئی لہر تشویشناک،ساری توجہ حکومت بچانے پرہے:شیری رحمان

Mar 08, 2021

اسلام آباد(نا مہ نگار)پاکستان پیپلزپارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کی نئی لہر تشویشناک ہے،حکومت کی ساری توجہ اپنی حکومت بچانے پرہے،عوامی مسائل گھمبیرہورہے ہیں،وزیراعظم کی معاشی ٹیم 2ماہ سے الیکشن میں مصروف رہی،عوام کی قوت خرید ختم ہوچکی ہے،کیا وزیراعظم ایک بار پھر نوٹس لیں گے؟ ۔اتوار کو اپنے ایک بیان میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ مجموعی طور پرمہنگائی کی شرح 14.95فیصد پر پہنچ گئی ہے،تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ مہنگائی کا سبب بن رہا ہے،غریب اور متوسط طبقے کو دسترخوان پر دال بھی میسر نہیں،وزیراعظم اور وزراء  ابھی بھی مہنگائی کم ہونے کا دعوی کررہے،دودھ، مرغی اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے،چینی کی قیمت ایک بار پھر 110روپے کلو ہوگئی ہے،عوام کی قوت خرید ختم ہوچکی ہے،کیا وزیراعظم ایک بار پھر نوٹس لیں گے؟ ۔

مزیدخبریں