محمد حسن حسنی کو پگڑی پہنانے کی رسم 

Mar 08, 2021

لاڑکانہ(بیورو رپورٹ) قمبر شہدادکوٹ ضلع کے گاؤں خمیسو خان بروہی میں مرحوم رئیس حاجی محمد مراد بروہی محمد حسنی کے انتقال کے بعد ان کے بیٹے رئیس محمد حسن محمد حسنی کو پگڑی پہنانے کی رسم تقریب منعقد کی گئی جس میں نوابزادہ سردار میر علی حیدر جان محمد حسنی، پی پی پی ایم پی اے نوابزادہ برہان خان چانڈیو، نوابزادہ شہریار خان زہری، نوابزادہ جیئند خان چانڈیو، سردار محمد علی ہکڑو، پی پی پی رہنما محمد نواز شیخ، میر ڈاتا خان چاندیو، میر محمد اسامہ خان چانڈیو، میر بخت جمال چانڈیو، رئیس گل حسن خان بروہی، میر اعجاز احمد شیخ، رئیس اسماعیل خان بلیدی، رئیس مختیار علی بلیدی، رئیس نظیر حسین خاصخیلی، حافظ عزیر جاگیرانی سمیت مختلف برادریوں کے معززین نے شرکت کی، اس موقع پر رئیس محمد حسن محمد حسنی نے تمام معززین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اپنے والد کی طرح علاقے کے عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے اور ان کے دکھ سکھ میں ساتھ دینے کی بھرپور کوشش کرکے رلیف فراہم کریں گے، برادری کے لوگ اپنے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں تاکہ ان کے بچے ملک کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔

مزیدخبریں