صدارتی ریفرنس ،جسٹس فائز عیسیٰ کی درخواست کی سماعت10رکنی بنچ کریگا

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)  سپریم کورٹ آف پاکستان میں،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف صدارتی ریفرنس کے معاملے میں ،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی درخواست کی سماعت  لارجر بینچ کرے گا۔ سپریم کورٹ کا 10رکنی لارجر بینچ جسٹس عمرعطاء بندیال کی سربراہی میں کیس کی سماعت کرے گا۔ کیس کی سماعت کورٹ روم نمبر ایک میں دن گیارہ بجکر تیس منٹ پر ہوگی ۔ واضح رہے درخواست گزار جسٹس فائز عیسیٰ نے ریفرنس کے فیصلے کی کاپیاں پہلے میڈیا پر آنے ، فیصلہ کی کاپی نہ ملنے، اور کیس کی سماعت براہ راست ٹی وی پر دیکھانے کا موقف اختیار کرتے ہوئے درخواست دائر کی ہے، گزشتہ سماعت پر بینچ نے حکومت ،اٹارنی جنرل ودیگر کو نوٹس جاری کردئے تھے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...