سپریم کورٹ میں مقدمات کی  سماعت کیلئے 5بنچ تشکیل

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)سپریم کورٹ آف پاکستان 8سے 12مارچ تک مقدمات کی سماعت کے لیئے 5بینچ تشکیل دے دیئے ہیں جو اہم مقدمات کی سماعت کریں گے۔ بینچ نمبر 1چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میںجسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی پر مشتمل ہے۔بینچ نمبر 2 جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس سجاد علی شاہ اور جسٹس منیب اختر شامل پر مشتمل ہے۔ بینچ نمبر 3 جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں ر جسٹس یحیٰی آفریدی اور جسٹس قاضی محمد امین الدین پر مشتمل ہے۔بینچ نمبر 4  جسٹس منظور احمد ملک کی سربراہی میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس امین الدین خان پر مشتمل ہے۔بینچ نمبر 5 جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم خان میاں پرمشتمل ہے۔ جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ گیارہ مارچ کو سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور بنام نیب کیس اسلام آباد سے لاہورمنتقل کرنے کی درخواست کی سماعت کرے گایہی بینچ اسی دن 600 ملین روپے کی کرپشن میں ملوث ملزم احد خان چیمہ بنام نیب کی اپیل کی سماعت کرے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...