وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب  16 نکاتی ایجنڈا جاری

Mar 08, 2021

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم عمران خان نے کل وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 16نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ براڈ شیٹ کمشن کے سربراہ کی تنخواہ اور الاؤنسوں کی منظوری دی جائے گی۔ کابینہ سارک کوویڈ ایمرجنسی فنڈ میں رقم عطیہ کرنے کی منظوری بھی دے گی۔ اجلاس میں سٹیٹ بنک آف پاکستان ترمیمی بل کی منظوری دے گی۔

مزیدخبریں