برلن (نوائے وقت رپورٹ) سوئس عوام کی اکثریت نے حجاب پر پابندی کے حق میں ووٹ دیدیا۔ سوئٹزر لینڈ میں حجاب پر پابندی کے سلسلے میں ریفرنڈم کرایا گیا۔ ابتدائی نتائج کے مطابق 54فیصد لوگوں نے حجاب پر پابندی لگانے کے حق میں ووٹ دیا ہے۔ یہ ریفرنڈم سوئس پیپلزپارٹی کے مطالبے پر کرایا گیا۔