براڈ شیٹ انکوائری کمشن کو ریکارڈ کی عدم دستیابی کے باعث مشکلات 

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) براڈ شیٹ معاملے کی تحقیقات کیلئے قائم انکوائری کمیشن کو متعلقہ ریکارڈز کی عدم دستیابی کے باعث 22 مارچ تک تحقیقات مکمل  ہونے کا امکان نہیں۔ذرائع کے مطابق جسٹس ریٹارڈ عظمت سعید کی سربراہی میں 9فروری کو قائم کمیشن کو ریکارڈ کی عدم دستیابی پر مشکلات کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے ، براڈ شیٹ کمیشن نے احمر بلال صوفی اور رقم کی ادائیگی کے وقت لندن ہائی کمیشن کے آڈٹ اینڈ اکانٹس ڈائریکٹر شاہد بیگ سمیت گواہان کے بیانات ریکارڈ کر لئے ہیں۔ کمیشن کو اب تک مطلوبہ ریکارڈ صرف نیب نے فراہم کیا ہے جب کہ وزارت خزانہ،  وزارت قانون وانصاف، اٹارنی جنرل آفس سے تاحال مکمل ریکارڈ نہیں مل سکا، اس تناظر میں کہا جاسکتا ہے اگر کمیشن کو ریکارڈ مل گیا تو انکوائری رپورٹ 22مارچ جبکہ نہ ملنے کی صورت میں کمیشن کو انکوائری مکمل کرنے کے لیے مزید وقت درکار ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...