اسلام آباد+کراچی (نامہ نگار+نوائے وقت رپورٹ) قومی اسمبلی کے زیر اہتمام عالمی یوم خواتین کے سلسلے میں پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں آج پیر کوصبح 10.30بجے تقریب منعقد کی جائے گی۔اس تقریب کے مہمان خصوصی سپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر ہوں گے۔ 2021 کے یوم خواتین کا موضوع عالمی وباکرونا کے تناظر میں مساوی مستقبل کے حصول میں خواتین کا قائدانہ کردار ہے۔ اس تقریب میں پارلیمنٹ کے اراکین، سفارتکار، حکومتی اعلیٰ عہدیدار، خواتین اور سول سوسائٹی کی نمائندہ تنظیموں کے اراکین شرکت کریں گے۔ ادھر سابق صدر آصف علی زرداری نے خواتین کے عالمی دن پر پیغام میںکہا ہے کہ پی پی کو فخر ہے عظیم خواتین نے ملک کی قیادت کی۔ پاکستان میں ایسا ماحول ہونا چاہیے جہاں خواتین کو عدم تحفظ کا احساس نہ ہو بے نظیر انکم ٹیکس پروگرام کامقصد خواتین میں اعتماد پیدا کرناتھا۔