راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے)اسلام خواتین کے حقوق کا سب سے بڑا محافظ ہے۔ اسلام نے خواتین کو بلند رتبہ عطا کیا۔ ان خیالات کا اظہار ممبر کینٹ بورڈ حاجی ظفر اقبال نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ قبل اسلام میں بیٹیوں کو پیدا ہوتے ہی زندہ دفنا دیاجاتا تھا نبیؐ نے آ کر اس دور جہالت کو ختم کیا اور خواتین کو مساوی حقوق دئیے۔ اسلام نے خواتین کو ذلت اور غلامی کی زندگی سے آزاد کروایا اور ایسی تمام قبیح رسموں کوختم کیا جو عورت کے انسانی وقار کے منافی تھیں۔ اسلام نے تعلیم مرد اور عورت دونوں پر فرض قرار دے کر تفریق کا خاتمہ کیا۔ خواتین کو وراثت کا بھی حقدار قرار دیا۔ اسلام نے عورت چاہے ماں ہو بیٹی، بہن یا بیوی تمام کا احترام اور حقوق متعین کر دئیے۔ آج ضرورت اس بات کی ہے کہ تمام مرد و خواتین نبیؐ کے بتائے ہوئے رستے پر چلیں تو ایک بہترین معاشرے کا قیام ممکن ہے
اسلام خواتین کے حقوق کا سب سے بڑا محافظ ہے: حاجی ظفر اقبال
Mar 08, 2021