افغانستان میں عبوری حکومت بنائی جائے زلمے خلیل طالبان کا شمولیت سے انکار

Mar 08, 2021

واشنگٹن‘ کابل (نوائے وقت رپورٹ) امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے افغانستان میں قومی عبوری حکومت کی تشکیل کی تجویز دیدی۔ زلمے خلیل زاد نے فریقین کو راضی کرنے کی کوششیں شروع کر دیں۔ افغان طالبان نے عبوری سیٹ اپ میں شمولیت سے انکار کر دیا اور کہا ہے کہ نگران حکومت کی مخالفت نہیں کریں گے۔ دوسری طرف افغان صدر اشرف غنی کسی غیر آئینی طریقے کو مسترد کر چکے ہیں تاہم عالمی برادری کے زیرانتظام الیکشن پر گفتگو کیلئے آمادہ ہیں۔

مزیدخبریں