شرپسندوں کی فائرنگ ایس ایچ او کا نسٹیبل شہید 2اہلکار زخمی

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ ریس کورس کے ایس ایچ او انسپکٹر میاں عمران عباس کو پولیس لائن کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے شہید کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ شہید ایس ایچ او اپنی اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ گاڑی میں پولیس لائن میں واقع اپنی رہائشگاہ جا رہے تھے کہ تھانہ سول لائن کی حدود میں جمخانہ کے قریب ان پر فائرنگ کردی گئی جنہیں ہسپتال پہنچایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے اور خالق حقیقی سے جا ملے۔  ان کے والد سب انسپکٹر میاں محمد عباس  27 جولائی1990ء کو تھانہ آر اے بازار کے علاقے چوکی ریس کورس کے ایریا میں ڈاکوئوں سے پولیس مقابلے میں شہید ہوگئے تھے۔ میاں عمران عباس کو فوری طبی امداد کیلئے فوجی فائونڈیشن ہسپتال پہنچایا گیا لیکن ڈاکٹروں نے ان کے شہید ہوجانے کی تصدیق کردی جس کے بعد شہید انسپکٹرکی میت پوسٹمارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کردی گئی۔ پولیس ترجمان نے ان کی تصویر کے ساتھ اس المناک واقعہ کی تصدیق کی۔ راولپنڈی پولیس میں انتہائی پاپولر تھے‘ پاکپتن کے رہائشی تھے۔ شہید ایس ایچ او میاں عمران عباس نے سوگواران میں اہلیہ، دو بیٹے اور ایک بیٹی کو چھوڑا ہے۔ انہیں اپنی سروس میں 92 پولیس انعامات ملے تھے۔ 22جولائی 1998ء کو بطور اے ایس آئی پولیس جوائن کی تھی۔ نماز جنازہ آج پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز میں ادا کی جائے گی۔ سی پی او محمد احسن یونس نے کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں شہید کے اہلخانہ اور لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ شہید کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ واقعہ میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔ دوسری طرف تھانہ گولڑہ کے سیکٹر G13 کنٹینر چوک میں تین موٹر سائیکل سوار وں نے رکنے کا اشارہ دینے پرپولیس پارٹی پرفائرنگ کردی جس ایک اہلکار شہید ہوگیا جبکہ سب انسپکٹر اور ایک اہلکار زخمی ہوگئے پولیس کے مطابق ایک سب انسپکٹر دو پولیس جوان کنٹینر چوک میں معمول کی چیکنگ پر تھیپولیس جوانوں نے دوران چیکنگ ایک موٹرسائیکل کو روکاموٹرسائیکل پر سوار دونامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی ملزمان کی فائرنگ سے سب انسپکٹر جمیل، ہیڈ کانسٹیبل قاسم اور کانسٹیبل قیصر ذخمی ہوگئے جنہیں پمس ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ہیڈکانسٹیبل قاسم شہید ہوگیا پولیس افسران بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ہیںعلاقہ کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے.

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...