اسلام نے انسانیت کے تمام پہلوئوں کو اجاگر کیا:ملک اکرام حسین 

Mar 08, 2021

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت+نامہ نگار خصوصی )انجمن غلامان مصطفی ؐ کے سرپرست اعلیٰ ملک اکرام حسین دمن ڈوگر نے کہا ہے کہ اسلام نے انسانیت کے تمام پہلوئوں کو اجاگر کیا، نیکی اور بدی میں فرق بتایا اور انسانوں کو ایک دوسرے کے ساتھ میل جیل اور رہن سہن کی تعلیم دی، معاشرتی اؒصلاح کی خاطر قرآن و سنت کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا ضروری ہے، ہمارا آج کا معاشرہ جن غیر اسلامی طور طریقوں کا شکار ہے وہ دین سے دوری کا نتیجہ ہے، ہمیں اپنی اور دوسروں کی اصلاح کی خاطر کردار ادا کرنا ہوگا جو نیکی کا حکم دینے اور برائی سے دور رہنے کے فلسفہ کے تحت ممکن بنایا جاسکتا ہے، اپنے ایک بیان میں ملک اکرم حسین دمن ڈوگر نے کہا کہ اسلام امن و آتشی اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے آج پوری دنیا میں امن و سلامتی کی ضرورت ہے۔ 

مزیدخبریں