اسلام میں دولت ،شہرت ،عہدے کی کوئی اہمیت نہیں‘ شاہ عبد الحق 

کراچی (نیوزرپورٹر)جما عت اہلسنّت پاکستا ن کراچی کے امیر علا مہ شا ہ عبد الحق قادری نے کہا کہ شریعت اسلامی میں دولت ،شہرت ،عہدہ اہم نہیں، تقویٰ کی بدولت رب کی با رگا ہ میں اعلیٰ مقام ملتا ہے۔ مال و زر ،نا م و نمو د ،تکبر نے ہمیں زندگی کی حقیقی مقاصد بھلا دیئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اپنی زند گی کو اللہ اور رسو ل ﷺ کے بتا ئے ہوئے طریقے پر گزاریں، دنیا و آخر ت میںکا میا بی فلاح و نجا ت کیلئے اپنی تربیت ، اصلا ح اور محا سبہ کریں۔ انہوں نے  جامع مسجد مصطفی جناح روڈ شیر شاہ میں حاجی صوفی عاشق محمد کے چہلم کے موقع پر  تعزیتی اجتماع سے اپنے خطاب میں کہا کہ دنیا کی رنگینیوںنے ہمیں زندگی کے حقیقی مقاصد بھلا دئیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دین کی تعلیما ت کو فر اموش کر کے انسا ن رغبتِ دنیا اور خو اہشِ مال میں پھنستا جا رہا ہے، دنیا وی راحتوں سے اس حد تک محبت ہو گئی ہے کہ آخرت کا خیال بھی با قی نہ رہا ۔اجتماع میںعلامہ خادم حسین اختر القادری،مولانا منظور احمد اختری، مفتی محمد بلال قادری،مولانا معراج الدین قادری،مولانا غلام فرید قادری،غفران احمد ،مولانا ظہور احمد ،مولانا اختر حسین قادری،مفتی یامین نقشبندی،مولانا عبد الحفیظ ،حافظ ثناء اللہ چشتی،شفیع رانا ،افضال ترابی ،نبیل میمن بھی شریک تھے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ   امت کے صالحین بند و ںکی فکر و تعلیما ت کو اجا گر کر نا ایما ن کی تا زگی کا با عث اور درس نصیحت ہے۔ جو قومیں اسلاف کی فکر و نظریات کو فراموش کرتیں ہیں وہ قو میں انتشار ،بدنظمی کا شکا ر ہو جاتیں ہیںضرورت اس امر کی ہے کہ خود احتسابی ،اصلاح ،صبر ،برداشت اورایثار کے جذبے کو فروغ دے کر مقاصد حسنہ کے حصول کے لئے راہ ہموار کی جائے۔آج کا نفسا نفسی کا دور ہم سے تقاضہ کرتا ہے کہ قرآن و سنت سے رشتہ مضبوط کر کے صالح معاشرے کے قیام کی کوشش کریں۔

ای پیپر دی نیشن