گیلانی کی کامیابی سے حکومت بوکھلاہٹ کا شکارہے ، ظہیر سلطان محمود

Mar 08, 2021

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹرسے ) پی ڈی ایم اتحاد حقیقی جمہوریت کے استحکام کیلئے نیک شگون ثابت ہو اہے، عوامی حکمرانی کیلئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں جدو جہد کرتی رہے گی،پی ڈی ایم امیدوار سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کو سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ان کی کامیابی سے جمہوریت کوتقویت ملے گی،پی ڈی ایم امیدوار کی کامیابی سے پی ٹی آئی کی حکومت بوکھلاہٹ کا شکارہے ،سینٹ انتخابات میں سید یوسف رضا گیلانی کی کامیابی آصف علی زرداری کی بہترین حکمت عملی کا نتیجہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی  کے ضلعی صدر چوہدری ظہیر سلطان محمود نے ضلعی آفس میںیوسف رضا گیلانی کے جیتنے کی خوشی میںمنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر صدر سپوٹس ونگ پنجاب طیب چٹھہ،ضلعی نائب صدر وحید یونس ستی ایڈووکیٹ، تحصیل صدر راجہ منصور اختر،نائب صدر بشارت بھٹی، تحصیل کوٹلی ستیاں کے صدر اسد ستی، صدر ٹیکسلا سردار شیر با، راجہ بلال، راجہ طارق، راجہ عامر، راجہ نور خان عرف نومی، راجہ نوید اور دیگر بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں