قائداعظم کے نئے پورٹریٹ کی تیاری پر تیزی سے کام جاری

 اسلام آباد(وقائع نگار) ماہ اگست میں ہونیوالی طوفانی بارش کے باعث ایکسپریس ہائی وے پر نصب کیا گیا قائداعظم کا یاد گار پورٹریٹ گر گیا تھا،جس کے بعد وفاقی ترقیاتی ادارہ(سی ڈی اے)انتظامیہ نے اسلام آباد ایکسپریس وے پر قائد اعظم کے پوٹریٹ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔نئے پورٹریٹ کیخاکے کا ڈیزائن مشہور ڈیزائنر جمال شاہ نے بنایا،نئے یادگاری پورٹریٹ کے خاکے کی منظوری چیئرمین سی ڈی اے نے دی۔تاہم منصوبہ اپنی ریکارڈ مدت 3 ماہ میں مکمل کرلیاجائیگا۔پورٹریٹ کا ڈیزائننگ ایسا بنایا گیا ہے جو سخت موسمی حالات کامقابلہ کرسکے گا قائد اعظم محمد علی جناح کے نئے تعمیر ہونے والے  یادگاری  پوٹریٹ کی لمبائی 50 فٹ اور چوڑائی 59 فٹ ہیمزکورہ پورٹریٹ کی عبارت کی تحریر کیلئے  اتحاد،ایمان،تنظیم کے نئے فیچر شامل کئے گئے ہیں ان کے لیے تین دیواریں بنانے کا کام بھی بڑی تیزی سے جاری ہے ۔قائد اعظم محمد علی جناح کے یادگاری پوٹریٹ کو محفوظ بنانے کیلئے اس کے ارد گرد حفاظتی دیوار بھی بنائی گئی ہے۔واضع رہے کہ 23 مارچ کو پورٹریٹ کی تقریب رونمائی کی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن