ااسلام آباد کے 100 پبلک پارکس میں پورٹیبل ٹوائلٹ بنانے کی منظوری 

سلام آباد (وقائع نگار) وفاقی ترقیاتی ادارے ( سی ڈی اے ) کی انتظامیہ نے وفاقی دارلحکومت اسلا م باد کے100 پبلک پارکس میں پورٹیبل ٹوا ئلٹ بنانے کی منظوری دیدی پارکس کے علاوہ بھی ا یک سو ٹوائلٹس شہر کی مارکیٹوں میں بنانے کیلئے سوک مینجمنٹ کو ہدایات جاری کی گئی ہیں  وفاقی ترقیاتی ادارے کی انتظامیہ نے سپریم کور ٹ آف پاکستان کے ایک فیصلے کی روشنی میں اسلام آباد کے تمام پبلک پارکس ، سیاحتی مقامات اور کاروباری مراکز میں نئے پورٹ ایبل ٹوائلٹس بنانے کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے اور اس ضمن میں مختلف کمپنیوں سے پیشکشیں بھی طلب کرلی گئی ہیں ابتدائی طورپر سوعدد پورٹ ایبل پبلک ٹوائلٹس اسلام آباد کے پبلک پارکس ، سیاحتی و تفریحی مقامات پر بنائے جائیں گے جبکہ شہرکے کاروباری مراکز میں لوگوں کی سہولت کے لیے بھی سو پورٹ ایبل پبلک ٹوائلٹس شعبہ سینی ٹیشن ڈیپارٹمنٹ کو بنانے کا ٹاسک دے دیا گیا ہے جن پر رواں ماہ کے دوران ہی تعمیراتی کام شر وع کردیا جائے گا ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...