کورونا وائرس،دنیا بھر میں 2605094 ہلاکتیں

مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں2605094ہو گئیں ،کیسز11کروڑ74لاکھ37ہزار سے تجاوز کر گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کوروناسے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبرپرجہاں ہلاکتیں537838 ،کیسز2کروڑ96لاکھ96ہزار سے بڑھ گئے ۔بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں57890ہو گئیں ،کیسز1کروڑ12لاکھ29ہزار سے بڑھ گئے ۔روس میں 89094افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ متاثرین کی تعداد43لاکھ22ہزار تک پہنچ گئی۔برازیل میںہلاکتیں 265500ہو گئیں،کیسز1کروڑ10لاکھ19ہزار ہو گئے ۔برطانیہ میں ہلاکتیں124501ہو گئیں،کیسز42لاکھ18ہزار سے تجاوز کر گئے ۔فرانس میں اموات88574ہو گئیںجبکہ کیسزکی تعداد39لاکھ4ہزار سے زائد ہو گئے ۔سپین میں اموات71138ہو گئیں ،کیسز31لاکھ49ہزار 12تک پہنچ گئے ۔اٹلی میں ہلاکتیں99785ہو گئیں ،کیسز30لاکھ67ہزار سے بھی بڑھ گئے ۔دنیا بھر میں کورونا سے شفا یاب ہونے والوں کی تعداد 9 کروڑ 29 لاکھ 46 ہزار سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ 18 لاکھ 86 ہزار سے زائد ہے۔

ای پیپر دی نیشن