انڈونیشیا کے یوگیاکارٹا میں مانٹ میراپی کے پھٹنے کے بعد آتش فشاں مواد اگلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔انڈونیشیا میں سب سے زیادہ فعال آتش فشاں کے طور پر 2ہزار930 میٹر بلند مانٹ میراپی باقاعدگی سے پھٹتا رہتا ہے۔انڈونیشیا کے17ہزار جزائر میں 400 آتش فشاں ہیں جن میں سے 129 سرگرم ہیں اور 65 کو خطرناک قرار دیا گیا ہے۔