امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد اسلام آباد پہنچ گئے

امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امن زلمے خلیل زاد اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

اس ضمن میں ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد آج وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کریں گے۔

دوران ملاقات زلمے خلیل زاد پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت کو افغان مفاہمتی عمل پر  اعتماد میں لیں گے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ دوحہ میں جاری افغان مفاہمتی عمل میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے اور زلمے خلیل زاد بین الافغان مذاکرات کے بارے میں پاکستانی قیادت کو آگاہ کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن