معروف ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس اور ہدایت کار داور محمود شادی کی خبروں سے متعلق تردید کیے جانے کے باوجود حال ہی میں ایک دوسرے کے حوالے سے جذباتی پیغام شیئر کر بیٹھے۔
گزشتہ روز انسٹاگرام پر داور محمود کی جانب سے آمنہ الیاس کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے پوسٹ کی گئی۔ داور محمود نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ آپ جیسا دوست نہیں ملا۔ داور محمود نے پوسٹ میں آمنہ الیاس کو اپنی زندگی میں شامل ہونے پر شکریہ بھی ادا کیا۔ داور محمود کی پوسٹ پر اداکارہ آمنہ الیاس نے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ہر لڑکی خوبصورت ہوتی ہے، بدتمیز، میں تم سے محبت کرتی ہوں۔واضح رہے کہ گزشتہ برس سوشل میڈیا پر دونوں کی شادی کی خبروں سے متعلق آمنہ الیاس نے داور محمود کے ہمراہ بیٹھے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دونوں نے اپنی شادی کی افواہوں کی تردید کی تھی۔